نئی دہلی،28اپریل(ایجنسی) پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ ان کی جائیداد سے ان کے شوہر رابرٹ واڈرا یا ان کی کمپنی Skylight Hospitality Private Limited کا کوئی لینا دینا نہیں ہے جو ریالٹی کمپنی DLF کے ساتھ زمین کے سودوں کو لے کر ہریانہ حکومت کی نظروں میں ہے.
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ایک میڈیا ہاؤس کی طرف سے مبینہ طور پر سوال اٹھائے جانے کے بعد پرینکا کے دفتر سے یہ بیان سامنے آیا ہے. میڈیا ہاؤس نے سوال اٹھایا ہے کہ رابرٹ واڈرا کو ڈی ایل ایف سے جو پیسہ ملا، کیا اس کے ایک حصہ کا استعمال ان کی بیوی نے ہریانہ کے فرید آباد میں جائیداد خریدنے کے لئے کیا.